اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کے سب سے بڑے اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر ‘قراقرم ون’ کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس اہم منصوبے کی تکنیکی خصوصیات، صلاحیتوں اور آپریشنل استعداد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ ڈیٹا سینٹر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
اس ڈیٹا سینٹر کا قیام پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف ڈیٹا سٹوریج اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا بلکہ ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔







