بھارت میں مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب عید الاضحیٰ کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے ممبئی میں قربانی کے جانوروں کی مخالفت میں “خنزیروں کا احتجاج” کر کے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا۔ یہ واقعہ ممبئی کے میرا روڈ علاقے کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں مسلمان عید الاضحیٰ کی مناسبت سے قربانی کے لیے بکرے لائے تھے۔
انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے قربانی کے جانوروں کی موجودگی پر شدید اعتراض کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے قربانی کے جانور لائے تھے۔ بھارت میں اقلیتی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات میں حالیہ عرصے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عید الاضحیٰ، جو مسلمانوں کے لیے قربانی اور ایثار کا تہوار ہے، پر اس طرح کے احتجاج کا مقصد واضح طور پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا اور انہیں اپنے عقائد پر عمل پیرا ہونے سے روکنا ہے۔ “خنزیروں کے احتجاج” کا یہ نیا طریقہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے جو ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔





