برجن اسٹاک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ-ایران امن عمل کو آگے بڑھانے میں ان کے کردار پر گہری ستائش کا اظہار کیا ہے۔ یہ تعریفی کلمات انہوں نے جاری مذاکرات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہے۔
وینس نے وزیراعظم شہباز شریف کو “امریکہ کا ایک عزیز دوست” قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں پاکستانی رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی امریکی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔
امریکی نائب صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا تعمیری کردار امریکہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور واشنگٹن خطے میں امن کے لیے اسلام آباد کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔


