تھائی لینڈ کی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی باجرہ کیتیابھا 47 برس کی عمر میں بنکاک کے ایک ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ تین سال سے کوما میں تھیں۔
شہزادی باجرہ کیتیابھا اپنے قانونی کام اور انسانی حقوق کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے لیے جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے تھائی لینڈ کے عدالتی نظام میں اہم کردار ادا کیا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سرگرم رہیں۔ وہ شاہی خاندان کے اہم ترین اراکین میں سے ایک تھیں اور انہیں تخت کے ممکنہ وارثوں میں بھی شمار کیا جاتا تھا۔
شہزادی کی صحت کئی سالوں سے ناساز تھی اور تین سال قبل وہ دل کے عارضے کے باعث کوما میں چلی گئی تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے شاہی خاندان اور تھائی عوام میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شاہی محل نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔



