معروف ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کی پہلی بیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی 10 نومبر 2021 کو ہوئی تھی اور یہ رشتہ تقریباً چار سال تک قائم رہا، جس کے بعد مسٹر پٹلو نے انہیں بتائے بغیر طلاق دے دی۔ ایک سوشل میڈیا انٹرویو میں انہوں نے یہ انکشافات کیے۔
خاتون نے بتایا کہ جب مسٹر پٹلو مالی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے تو وہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ مسٹر پٹلو کا رویہ بدل گیا اور وہ انہیں ذہنی اذیت دینے لگے۔
مسٹر پٹلو کی پہلی بیوی نے مزید الزام لگایا کہ انہیں نہ صرف بغیر اطلاع کے طلاق دی گئی بلکہ اس دوران انہیں شدید ذہنی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان کے یہ دعوے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


