بنیر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔ اس افسوسناک خبر کا اعلان بیرسٹر گوہر خان نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ان کی مرحومہ والدہ کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ضلع بنیر کے گاؤں ڈگر میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جہاں سوگواران اور چاہنے والے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی بیرسٹر گوہر خان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔




