امریکی شہر مینیاپولس میں لورنگ پارک کے قریب فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں 2 پولیس افسران سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ شہر کے وسطی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں پیش آیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ حکام نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عمارت سے دور رہیں۔
فائرنگ کے اس واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے عوام سے پرسکون رہنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔



