اسلام آباد – جاتی امرا میں شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں جہاں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سب سے چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر بروز ہفتہ کو لاہور میں شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، یہ تقریب ایک نجی اور سادہ نوعیت کی ہوگی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب شرکت کریں گے۔ ماہ نور صفدر، معروف صنعت کار جبار خالد کے بیٹے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
شریف خاندان کی جانب سے اس تقریب کو انتہائی نجی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ اس میں صرف خاندان کے افراد اور چند انتہائی قریبی شخصیات ہی شریک ہوں گی۔ سیاسی حلقوں اور عوام میں بھی اس شادی کے حوالے سے گہری دلچسپی پائی جاتی ہے، تاہم خاندان نے اسے مکمل طور پر ذاتی معاملہ رکھنے کو ترجیح دی ہے۔





