کراچی – پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی میں مشکلات کے حوالے سے پراسرار پوسٹس شیئر کی ہیں، جس سے ان کے شوہر زین حامد سے طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘خود پسند افراد غلاموں کے لیے شادی کرتے ہیں’، جسے زین حامد پر شدید تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
‘احرام جنون’ کی اسٹار نمرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی میں کئی مشکل مراحل کا سامنا کیا ہے۔ زین حامد سے دوسری شادی کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ایک نئی شروعات کر رہی ہیں۔ ان کی شادی سے متعلق پوسٹس ان کے جوش و خروش اور خوشی کی عکاسی کرتی تھیں، تاہم اب ان کی جانب سے شیئر کی گئی مبہم پوسٹس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
نمرہ خان کی حالیہ پوسٹس میں ازدواجی تعلقات میں مسائل اور دھوکہ دہی کے حوالے سے اشارے دیے گئے ہیں۔ ان پوسٹس میں کسی کا نام تو نہیں لیا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ یہ پیغامات زین حامد کے لیے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ طلاق کی ان افواہوں نے ایک بار پھر نمرہ خان کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔





