لاہور: پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی اور معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان جاری تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اداکارہ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر آج دونوں فریقین کو طلب کر لیا ہے۔
مومنہ اقبال نے اپنی شکایت میں ایک نمایاں سیاسی شخصیت پر طویل عرصے سے جاری آن لائن ہراسانی، سائبر بلنگ، نفسیاتی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کی ذہنی صحت متاثر کی جا رہی ہے۔
این سی سی آئی اے نے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر دونوں فریقین کو طلب کیا ہے تاکہ ان کے بیانات قلمبند کیے جا سکیں اور الزامات کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔ اس پیش رفت سے اس ہائی پروفائل کیس میں مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔


