پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران ایک میجر شہید جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے افسر کا نام میجر وجاہت وحید ہے جو گوادر میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے شادیکور کے علاقے میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا۔ اس کے علاوہ، جٹک آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ان آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔





