وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان اور چین کی “مستحکم” دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے اسلام آباد کی “غیر متزلزل انداز میں” حمایت کی ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم یہ بات اسلام آباد میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


