لاہور – پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، 11 جولائی کی شام سے 12 جولائی تک پنجاب کے وسیع علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ یہ بارشیں مون سون کے موجودہ سسٹم کے تحت متوقع ہیں۔
جن علاقوں میں بارش کا زیادہ امکان ہے ان میں لاہور، راولپنڈی اور گرد و نواح شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔




